ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں بس اور بائک کی ٹکر۔ ایک شخص موقع پرہلاک

کنداپور میں بس اور بائک کی ٹکر۔ ایک شخص موقع پرہلاک

Sat, 06 Jan 2018 20:23:41    S.O. News Service

کنداپور،6؍جنوری (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 66پرکنداپور سے قریب تلّورکے مقام پر بس اور بائک کے درمیان تصادم کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام رویندرا اچاریہ (36سال) ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب رویندرا صبح میں کام پر جانے کے لئے کنداپور سے ہیماڈی کے لئے نکلا۔ تلّور کے پاس ہیماڈی سے کنداپور آنے والی ایک پرائیویٹ بس بے قابو ہوگئی اور سیدھے رویندار کی بائک سے ٹکراگئی۔تصادم اتنا زوردار تھا کہ موقع پر ہی رویندرا کی موت ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال قبل ہی رویندرا کی شادی ہوئی تھی اور اس کا ایک چھوٹا سا بچہ بھی ہے۔

حادثے کی خبر ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تفتیش کے لئے بس ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لیا۔کنداپور ٹریفک پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔


Share: